وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنما سے استعفیٰ طلب کر لیا

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیا،

نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا یا ،۔پارٹی قیادت ان کی سندھ اسمبلی میں دو سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں تھی۔ نئے اپوزیشن لیڈر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران پر وزیر اعظم سمیت وفاقی وزرا پرتنقید کی تھی جس پربعد میں انہوں نے معذرت بھی کی،

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی حکومت ہو، اس شہر میں گیس کی ڈلیوری صحیح نہیں، وزیراعظم، عمر ایوب،ندیم بابر سنیں، انکو شرم بھی دلاؤں گا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،دو سال گزر گئے ابھی تک شہر قائد کا گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا

نجی ٹی وی کے مطابق فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویے کی بھی شکایات تھیں، اور ان سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔ استعفیٰ طلب کیے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنی جماعت کے ایم پی ایز سے رابطے شروع کر دیے ہیں، فردوس شمیم ایم پی ایز کی رائے اپنے حق میں کرنے اور انھیں منانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

Leave a reply