پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کو بڑا دھچکا
پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کو بڑا دھچکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنادیا،
الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیا،آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ،آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی عہدیداروں کی فہرست فراہم نہیں کی ،انٹراپارٹی انتخابات کے بعد پارٹی سربراہ نے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرانا تھا،سربراہ کی جانب سے کوئی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرایا گیا۔
الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا.