مزید دیکھیں

مقبول

آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

افغان شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے 31 مارچ تک کی مہلت

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری...

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،این سی او سی کا کام قابل تحسین، وزیراعظم

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی او سی میں اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم عمران خان کو این سی او سی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی کو خراج تحسین پیش کیا

وزیراعظم کی زیر صدارت این سی او سی میں اجلاس میں وفاقی وزرا،معاونین اور اعلی عسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا کام قابل تحسین ہے،

وزیراعظم کو ملک میں کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی،عیدالاضحیٰ کے ایس او پیز سے متعلق تجاویز پیش کی گئی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج پروزیراعظم کو بریفنگ دی گئی،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج موصول ہورہے ہیں، دنیا بھر میں سمارٹ لاک ڈاون کے آئیڈیا کو پزیرائی ملی

کورونا پر کافی حد تک کنٹرول ،لیکن خطرہ اب بھی موجود ہے،وزیر اطلاعات

کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 100دن مکمل ہو گئے ،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات حکمت عملی واضح کی، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو بحال رکھنے کی حکمت عملی بنائی گئی،آج ڈاکٹرز، پیرا میڈکس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہر پاکستانی ایک ہیرو ہے

کرونا کے خلاف جنگ میں کم وسائل کے باوجود واضح کامیابیاں ملیں، فیاض الحسن چوہان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan