وزیراعظم کو آئی ایس آئی کو کہنا چاہیے کہ وزیرخارجہ کے فون ٹیپ کرے، بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے 172نمائندوں نے بجٹ منظور کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دوست نہیں اسعد محمود کی با ت سے متفق نہیں ،افغانستان سے متعلق صورتحا ل پر بریفنگ کے لیے وزارت داخلہ میں مدعوکیا تھا خواجہ آصف نے کہا ووٹ کوعزت دینی چاہییے اس بات سے اتفاق کرتے ہیں ،جولوگ حکومتی بنچزپربیٹھے ہیں یہ بھی ووٹ لے کرآئے ہیں،ووٹ کی عزت دونوں طرف سےہوگی یکطرفہ نہیں،بلاول بھٹو کون سی پارلیمانی روایات کی بات کرتےہیں ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا موقع نہیں دیاجاتا یہ پارلیمانی روایات ہیں،اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں ان کے لیے مختص وقت سے زیادہ دیا گیا،بلاول بھٹو آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں ہیں،سندھ کے وزیرخزانہ بحث سمیٹے بغیر چلے گئے،یہ آئینہ دکھاتے ہیں دیکھتے نہیں ہیں ایک سابق وزیر اعظم سب کے سامنے اسپیکر کو دھمکی دیتا ہے ،اسپیکر کی جانبداری کی بات کیجاتی ہے ،اسپیکر کے صبر کو تحسین پیش کرتے ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شورشرابہ کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیا سندھ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کوچیئرمین شپ دی گئی؟ یہ بھی جمہوری قدریں کہ اکثریت کی رائے کو تسلیم کیا جائے،قوم جانتی ہےماضی میں قومی خزانےکےساتھ کیا کچھ نہیں ہوا،قوم جانتی ہے کہ تاریخی خسارہ آپ چھوڑکر گئے،بجٹ میں اپوزیشن کوان کے حصے سے زیادہ وقت دیا گیا،اگر عمران خا ن نہیں بولیں گے توبلاول بھٹو اورشہبازشریف بھی نہیں بولیں گے،روایات کی بات تسلیم کریں گے لیکن کسی کے دباوَ میں نہیں آئیں گے کیاسندھ میں اپوزیشن کواسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ دی گئی؟ بلاول بھٹو جب چھوٹے تھے تب سے ان کوجانتا ہوں ،آپ کو پرچی پرلکھ کربھیج دیا جاتا ہے،آپ کا سوئچ آن اورآف ہوجاتا ہے،میری تقریرسے بلاول بھٹو کوتکلیف ہوئی ،

وزیر خارجہ شاہ محمود شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران بلاول بھٹو مسکراتے رہے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی بلاول اوران کے والد کو جانتا ہوں،بلاول اپنے گریبان میں جھانک کردیکھیں،اصلیت کا پتہ چل جائے گا،

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آپ 3 سال کا سپلیمنٹری بجٹ آج ایوان میں لائے ہیں،آپ کفایت شعاری کے نعرے لگاتے رہے کہاں ہے کفایت شعاری ،آپ نے متفرق اخراجات کی مد میں 233 ملین روپے اضافی خرچ کیا،پاور ڈویژن نے مختص بجٹ کے علاوہ سینکڑوں ملین اضافی خرچ کیا،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جب فلور پر میرا نام لیا گیا تو اس کا جواب دینا میرا حق ہے،شاہ محمود قریشی جب پیپلزپارٹی دورمیں وزیرخارجہ تھے تو وزیراعظم بننے کا مہم چلارہے تھے،وزیراعظم کو آئی ایس آئی کو کہنا چاہیے کہ وزیرخارجہ کے فون ٹیپ کرے ،شاہ محمود جب ہمارے وزیر تھے تو لابنگ کرتے تھے کہ یوسف رضا کی جگہ مجھے وزیراعظم بنایا جائے

Shares: