لاہور:ن لیگ کا اپنی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی پرسنگین الزام:سینیٹ میں ممبران کی منڈی لگانے کا الزام ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعت پی پی پرسنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ 2018 میں سینیٹ کے انتخابات میں ممبران کی خریدوفروخت کی منڈی لگائی گئی
ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پراپنا غصہ نکالا اورکہا کہ جب پتا تھا توپھرکارروائی کیوں نہ کی گئی
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگردیکھا جائے تو اس کے قصوروارعمران خان ہیں
مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ویڈیو اسکینڈل میں انھیں اپنے وزیرقانون نظر نہیں آئے؟عمران خان کا لاٹھی چارج پر آج بیان سامنے نہیں آرہا۔
ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے ساری ہارس ٹریڈنگ کرائی ، ساری ڈیل اسد قیصر صاحب کے اسپیکر ہاؤس کے اندر ہوئی ۔
ن لیگ کے اہم رہنماعطا تارڑ نے اس موقع پر تسلیم کیا کہ عمران خان نے سیاست میں اس جرم کی پاداش میں پی ٹی آئی کے20 ارکان اسمبلی کو فارغ کرکے انقلاب برپا کردیا ، اب دیگرلوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا تنخواہوں میں اضافےکا مطالبہ غلط ہے؟ مدینے کی ریاست میں کوئی احتجاج کرتا ہے تو اس پرشیلنگ اور لاٹھی چارج کرایا جاتا ہے ؟ اگر مدینے کی ریاست ہوتی تو عمران خان جیل میں ہوتے۔