ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کو کوٹ لکھپت جیل سےنکال دیا گیا

اس شخص کو صرف گرفتار نہیں ہونا چاہیے بلکہ کوڑے لگنے چاہیں،جاوید لطیف

لاہور: ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کو کوٹ لکھپت جیل سےنکال دیا گیا،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی(ایم این اے) جاوید لطیف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔

جاوید لطیف کی ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ روز منظور کی تھی،جاوید لطیف کی رہائی کے لیے دو ضامنوں نے دو ،دو لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرائے۔

جاوید لطیف کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرکُل 4 سماعتیں ہوئیں ، ایڈشنل سیشن جج حفیظ الرحمٰن نے جاوید لطیف کے مچلکوں کی تصدیق کی تھی جب کہ انہیں 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments are closed.