اسلام آباد :مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈنا چاہندے جے”:ن لیگ نےاستعفےدینےکی مخالفت کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل بڑی جماعت مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں استعفوں پر ن لیگ نے پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت میں اسمبلی سے استعفوں پر دو رائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مولانا بار بار ن لیگ کو استعفے دینے پر مجبور کررہے ہیں اس پرن لیگ کی طرف سے یہ جواب دیا گیا کہ”مولوی صاحب جان دیو:آپ تاں اسمبلی توباہرجےسانوں وی کہڈنا چاہندے جے
لیگی رہنما نے کہا کہ کچھ لوگ مخالف اوربعض استعفےمناسب وقت پر دینا چاہتے ہیں پی پی کےبغیر استعفے دیے تو حکومت اہم بل پاس کرا لے گی۔
اجلاس میں لانگ مارچ کو مارچ کے آخر میں کرنے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ پی پی کو بھی اب اتحاد میں شامل کر لیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ استعفوں کی بجائے اسمبلی کامستقل بائیکاٹ کریں اگر مستقل بائیکاٹ کرنا ہے تو پی پی کو ساتھ ملا لیں۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نےکہا ہےکہ مرادعلی شاہ بھائی کی طرح ہے پی پی والے دشمن نہیں ہیں۔