مزدور پاکستان کے استحکام کے ضامن،ملکی دفاع کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں، خالد مسعود سندھو،حافظ طلحہ سعید
مال روڈ مزدورمارچ سےمیاں غلام مصطفیٰ، چوہدری محمد سرور، رانا جبران،تابش قیوم و دیگر کا خطاب
پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم مئی،مزدور ڈے کے موقع پر لاہور سمیت کئی شہروں میں ریلیوں،مزدور مارچ کا انعقاد کیا گیا، کراچی،پشاور،گجرات،کوئٹہ،لالہ موسی سمیت دیگر شہروں میں ہونے والے مزدور مارچ،ریلیوں میںہزاروں افراد نے شرکت کی.
لاہور میں سب سے بڑا پروگرام مال روڈ پر ہوا،پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام مال روڈ پر مزدور مارچ میں واپڈ یونین، لیبر یونین، ریلوے یونین ، ٹرانسپورٹرز یونین نے شرکت کی۔مارچ میں ملی رکشہ یونین کے ہزاروں رکشہ ڈرائیورر نے شرکت کی۔ مزدور مارچ استنبول چوک تا مسجد شہداء نکالا گیا۔ مارچ کی قیادت پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی، جنرل سیکرٹری رانا جبران نے کی،اس موقع پر شرکا مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے رہے،مزدور مارچ سے صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، نائب صدر حافظ طلحہ سعید،ترجمان تابش قیوم، ملی لیبر فیڈریشن کے صدر غلام مصطفیٰ، سیکرٹری جنرل رانا جبران ،صدر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کیا.
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے مزدور مارچ سے خطاب میں کہا کہ مودی کسی شخص کا نام نہیں بلکہ آر ایس ایس کی گندی سوچ ہے، پوری دنیا میں آج مودی بدامنی اور دہشتگردی کے نام پر جانا چاہتا ہے،مودی نندوستان میں اقلیتوں کے لیے دہشت کی علامت بنا ہوا ہے،مودی تم نہیں جانتے پاکستان کیا ہے، پاکستان کے لوگ کون ہے،مودی اگر تم نے کوئی حرکت کی ہندوستان کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیں گے۔پاکستان کی قوم ،پاکستان کے مسلح ادارے اس جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں
نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پر ہے،دنیا کے تمام ملک پاکستانی قوم کو دیکھ رہے ہیں،پاکستانی قوم جرات مند دلیر اور بہادر قوم ہے،پاکستان ملی لیبر فیڈریشن مزدور کو یقین دلاتی ہے ہم اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرینگے،پاکستان کی افواج ،پاکستان کی عوام اور طبقات ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گے،ہم نے ہمیشہ اپنا ذمہ دارانہ اور تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے،یہ پاکستان اللہ نے بنایا ہے، پوری پاکستانی قوم کو اللہ کے حکم پر کھڑا ہونا ہوگا۔
صدر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن میاں غلام مصطفیٰ نے کہا کہ مزدور کی محنت سے ملک ترقی کرے گا ،مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرورنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو حملے کی دھمکی دی جا رہی ہے،ہم مزدور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مزدور پاکستان کے استحکام کے ضامن ہیں ،پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر بنا تھا،ہم ریاست اور پاک فوج کے ساتھ ہیں،ہم سب مل کر ہندوتوا کا مقابلہ کریں گے،مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کاکہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے،مرکزی مسلم لیگ نے آج مزدور طبقے کو دشمن کیخلاف متحد کر دیا ہے
ملی لیبر فیڈریشن کے یکرٹری جنرل رانا جبران،میاں محمد ریاض ،افتخار احمد،مسرور خٹک،نواز چغتائی، چوہدری شفاقت علی تتلا،چوہدری مختار گجر ،چوہدری اسماعیل،چوہدری ابو ہریرہ ،محبوب عالم سندھو ،اصغر گجرو دیگر نے کہا کہ ہم مزدور کے حق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،مودی نے اگر جارحیت کی کوشش کی تو مزدور بھرپور جواب دیں گے، پاکستان ملی فیڈریشن کا ہر مزدور تیار ہے،