پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے صدر میاں غلام مصطفی نے ضلع لاہور کے لیے باڈی کا اعلان کر دیا ہے۔

میاں ریاض احمد کو چیئرمین، چوہدری ابوہریرہ کو صدر، حاجی محبوب عالم سندھو کو جنرل سیکرٹری، عبدالوہاب کو فنانس سیکرٹری، طاہر ربانی کو سیکرٹری نشرو اشاعت مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر نائب صدور کے لیے ملک خالد پرویز ، میاں علی عباس، خلیل الرحمن، اصغر گجر اور اخلاق احمد بٹ کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ عمران علی مغل، یونس خان، نصیر احمدکھوکھر، ملک عمران اور فیاض مغل کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔اسلم خان چیف کوآرڈینیٹر ، فیاض مغل میڈیا ایڈوائزر ہوں گے۔ محمد بابر اور چوہدری سلطان گجر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ سیدعرفان علی شاہ کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

باڈی کا اعلان ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت میاں غلام مصطفی نے کی۔ اجلاس سے میاں غلام مصطفی، چوہدری ابوہریرہ، حاجی محبوب عالم سندھو، اسلم خان، محمد عمران اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں غلام مصطفی نے کہا کہ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملازمین کے لیے فلاح وبہبود کے کام کے لیے بنائی گئی ہے۔ جب کوئی دوسروں کے کام کرنے کے لیے وقت نکالتا ہے تو اللہ اس کے کام آسان کر دیتا ہے ۔موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔ اسمبلیوں سے ملازمین مخالف قوانین پاس کروائے جا رہے ہیں۔ 2دسمبر کا پنشن نوٹیفیکیشن، 17Aوالا نوٹیفیکیشن اور دیگر تمام ملازمین مخالف نوٹیفیکیشنز کو واپس ہونا چاہیے۔ دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کر رہی ہے۔ اگر حکومتی رویہ یہی رہا تو آئندہ کوئی بھی شخص سرکاری ملازمت نہیں کر ے گا۔ جب ہم اپنا کام ایمانداری اور غریب کے ساتھ ہمدردی کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا و آخرت میں عروج دے گا۔

عوامی اعتماد بحال کرنے کیلیے ایمانداری سےکام کرنا ہو گا،ایس ایس پی محمد نوید

جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا

Shares: