ن لیگ بے شک نہ آئے، آزادی مارچ کا جلسہ آج ہی ہو گا، اعلان ہو گیا

0
40

 

ن لیگ بے شک نہ آئے، آزادی مارچ کا جلسہ آج ہی ہو گا، اعلان ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ ن لیگ بے شک نہ آئے،جلسہ آج ہوگا، جلسہ منسوخی ن لیگ کا پروپیگنڈا ہے، اسفندیارولی کی قیادت میں اے این پی کابڑا جلوس اسلام آباد آ رہا ہے،اسفند یارولی خان آج ہی جلسے سے خطاب کریں گے .

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ آزادی مارچ کا جلسہ کل تک کے لئے ملتوی کر دی گیا ہے جلسہ نماز جمعہ کے بعد ہو گا جس پر مولانا فضل الرحمان خود میدان میں آئے اور انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کرنا ہے.

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسہ ملتوی نہیں ہوا،تمام قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں، احتجاجی مارچ ہے،اس میں جلسہ بھی ہے اوردھرنا بھی،

مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے

آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے.میڈیا پرکنفیوژن پھیلایا جارہا ہےکہ جلسہ ہے یا دھرنا ہے،میں بتا دوں کہ یہ مارچ ہے، مارچ ہے، مارچ ہے ،مارچ میں جلسہ بھی ہوتا ہے دھرنا بھی ہوتا ہے ،یہ آزادی مارچ ہے،اسلام آباد میں بھی مارچ رہے گا،اسلام آبادمیں مارچ بھی ہوگا، جلسہ بھی ہوگا،

حکومت نے آزادی مارچ کو کیا کیا سہولیات دیں؟ اہم خبر

اپوزیشن جماعتوں میں آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی پھوٹ پڑ‌ گئی،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے خود اعلان کر دیا کہ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم اس کا فیصلہ کریں گے کہ کب کیا کرنا ہے.

Leave a reply