پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ کرکٹ دونوں ٹیموں سے بڑی ہے ، آپ اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں –
تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے درمیان شیڈول میچ گزشتہ روز منسوخ کر دیا گیا تھا جس پر اب شاہد آفریدی نے ایک صحافی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بڑے انکشافات کر دیئے ہیں ۔
شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں نے یہ بھی کہہ دیا تھاکہ آپ لوگ چاہتے ہو میں گراؤنڈ میں بھی نہیں آتا، کرکٹ ہونی چاہیے، مجھ سے کرکٹ بڑی ہے ، کرکٹ دونوں ٹیموں سے بڑی ہے ، آپ اپنے ملک کے سفارتکار بنیں ، شرمندگی نہ بنیں ، جو ایک آدھا لڑکا نہیں کھیلنا چاہ رہا تھا اس کی وجہ سے سارا مسئلہ ہواہے ، میرے خیال میں یہ بھارتی ٹیم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے –
عوام جان چکے ن لیگ ہی وہ جما عت ہے جو عوام کو ریلیف اور ترقی دینا جانتی ہے،مریم اورنگزیب
سابق کرکٹر نے بتایا کہ بھارتی کپتان یووراج سنگھ ایک بہت ہی شاندار آل راؤنڈر ہے ، وہ یہ میچ کھیلنا چاہتے تھے ، وہ بھارتی کرکٹرز سے ناراض بھی ہیں، ڈبلیو سی ایل میں وہ بطور کپتان کردار ادا کر رہاہے ، وہ کھیلنا چاہتا تھا اس لیے آیا ہے ، بس ایک گندا انڈہ پورے کمرے کا ماحول خراب کر دیتا ہے –
واضح رہے کہ اتوار کو ایک بیان میں منتظمین نے کہا کہ ہم نے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا، اس تناظر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ والی بال میچ اور پاکستانی ہاکی ٹیم کے ممکنہ دورۂ بھارت کا حوالہ بھی دیا گیا۔
کسی قاتل کے لیے کوئی ہمدردی نہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
میچ کی منسوخی کا فیصلہ بھارتی سابق اوپنر شیکھر دھون کی جانب سے میچ سے دستبرداری کے بعد سامنے آیا، انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ای میل کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں میچ نہ کھیلنے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت و پاکستان کے درمیان موجودہ جغرافیائی سیاسی اور کشیدگی کے باعث وہ یہ میچ نہیں کھیل سکتے بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے درمیان طے شدہ ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔