پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 154 باٹا پور لاہور میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے ان کے چھوٹے بھائی ملک بودا سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،فائرنگ کا واقعہ نروڑ گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ملک حبیب کے چھوٹے بھائی اور دیگر ن لیگی کارکنان فائرنگ کا شکار ہوئے۔ اس افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں ملک بودا کا ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ عداوت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved