ن لیگی ایم این اے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹور بند کر دیا گیا، نیا حکمنامہ جاری
ن لیگی ایم این اے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹور بند کر دیا گیا، نیا حکمنامہ جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خیراتی اور راشن بیگ کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں قائم یوٹیلٹی سٹور بھی بند کر دیا ہے۔
اس حوالہ سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، گذشتہ روز پارلیمنٹ لاجز کے یوٹیلٹی سٹورزپر ن لیگی ایم این اے نے زیادہ مقدار میں فوڈ آئٹمز کی فراہمی پر اصرار کیا تھا۔
نئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور پر خیراتی اور راشن بیگ کی درخواست کو کسی سطح پر قبول نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز نے تمام زونل مینجرز کو حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ عباسی نے یوٹیلٹی اسٹور سے دھمکی دے کرچینی زیادہ مقدارمیں حاصل کی، یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ کراس واقعے کی شکایت کی تھی جس پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور عمر لودھی نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط اور صورت حال سے آگاہ کیا۔ پارلیمنٹ لاجز کے سٹور کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ن لیگی ایم این اے یوٹیلٹی اسٹور سے زبردستی غریبوں کے حصے کی چینی بھی لے گیا ،مقامی لوگ مشتعل