ن لیگی رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر آج ہو گی سماعت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی اورنارووال سپورٹس کمپلیکس میں گرفتار ن لیگی رہنماﺅں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی،

اسلام آبادہائیکورٹ کا دورکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم سماعت کریں گے .

احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے، دونوں رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے اور احسن اقبال کو پنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا

Shares: