مسلم لیگ ن کے رہنما کو امریکا جانے سے ایف آئی اے حکام نے روک دیا

وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

اسپیکرصاحب!زرداری کوپروڈکشن آرڈرکیوں؟ ویناملک ناراض،ملک میں امیراورغریب کے لیےالگ الگ قانون کیوں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود امریکہ جا رہے تھے، ایف آئی اے حکام نے رانا مشہور کو لاہور ائیر پورٹ پر روک لیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رانا مشہور کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے ،رانا مشہود رات 2 بجے امریکہ جانے والی فلائٹ میں تھے. نیب حکام کی جانب سے رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،رانا مشہود کو قطر ایئرویز کی امریکہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا

بس بہت ہو گیا ،مڈٹرم الیکشن لڑیں گے، مسلم لیگ ن نے اعلان کر دیا

شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

واضح رہے کہ رانا مشہور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پنجاب میں کھیل کے وزیر رہے ، ان ہی کے دور میں تعینات ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے.

اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

22 جون کو احتساب عدالت نے ملزم عثمان انور کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا.

Shares: