وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ 25جولائی کو ہم یوم تشکر منائیں گے اپوزیشن کے یوم سیاہ منارہی ہے کہ ان کے کارنامے سیاہ ہیں، بھارت جنگی جہاز اگلے ائیر پورٹ سے واپس لے کر گیا تو ہم نے فضائی حدود کھولی، مسلم لیگ ن کے شر سے شیطان بھی پناہ مانگتا ہے ان کی سیاست ہی تخریبی ہے اس سے ان کوخود نقصان ہوگا، پی آئی اے کے بیڑے میں45جہازشامل کریں گے ہر سال 5جہازوں کااضافہ کیاجائے گاابھی31جہاز پی آئی اے کے پاس ہیں پی آئی اے نے دو جہاز 3ملین ڈالراپنے وسائل سے خرچ کرکے ٹھیک کیے ہیں،سابق صدر ایوب خان کو دورہ امریکہ پربھر پور رسپانس ملاتھا،ان کے بعد عمران خان کو اب ملا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہاروزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پارلیمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران نے امریکہ کے کامیاب دقعے کے بعد رات ایک بجے پاکستان پہنچیں گے وزیر ان کو خوش آمدید کہیں گے۔کافی عرصہ کے بعد ایک سٹیٹ مین کا کامیاب ترین دورہ تھاسابق صدر ایوب خان کو دورہ امریکہ پربھر پور رسپانس ملاتھا۔ان کے بعد عمران خان کو اب دورہ امریکہ میں ملا ہے. اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ایک عظیم قوم کے رہنما ہیں. امریکہ صدر نے کہاکہ اعظیم قوم کے اعظیم رہنما کو خوش آمدید کہتاہوں. بھارتی وزیراعظم مودی جب امریکہ گئے تھے باوجود کوشش کے وہ دس ہزار سے زیادہ لوگوں کو جلسہ کرنے کے لیے جمع نہیں کرسکے تھے 22ہزار سے زیادہ لوگ عمران خان کے جلسے میں آئے. کچھ لوگوں کو سیاسی تقریر پر اعتراض کیا ہے عمران خان پاکستانیوں سے خطاب کررہے تھے. تحریک انصاف کو پاکستانیوں نے یہ مینڈیٹ دیاتھا کہ کرپشن ختم کی جائے تبدیلی کے لیے لوگوں نے ووٹ دیئے تھے ہر ایک کا احتساب ہوگا پاکستان میں پہلی بار سب کا احتساب ہورہاہے.پہلے صرف نیچھلے لیول پر لوگ پکڑے جاتے تھے مگر پہلی بار بڑے لوگ پکڑے گئے. سابق وزیراعظم پکڑا گیا سابق صدر پکڑا گیا ہے. ججوں کااحتساب عدالت کررہی ہے. فوج میں ایک جنرل، برگیڈئیر اورایک ڈاکٹر کو بھی سزا ہوئی ہے.وزیراعظم نے قومی لباس میں امریکی صدر سے اعتماد سے بات کی ہے. وزیراعظم نے اپنے سٹائل اور لباس میں ملاقات کی. کشمیر کے مسئلہ پر بات ہوئی اس مسئلہ کو مانا گیاہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کشمیری اپنا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے بھارت فیس سیونگ کے لیے امریکی صدر کے بیان کی تردید کررہے ہیں سب کشمیریوں نے اس کو سراہاہے۔امن کے لیے وزیراعظم نے کھل کر بات کی ہے دہشتگردی میں 70ہزار شہادتیں ہوئی ہیں 9/11میں پاکستان کو کوئی کردار نہیں ہے مگر پاکستان اس سے متاثر ہوا ہے. طالبان کے ساتھ مزاکرات میں پاکستان کا کردار ہے افغانستان میں امن سے پاکستان میں بھی امن ہو گا ایران کے خلاف کوئی کارروائی ہوگی تو اس سے عالمی امن کو خطرہ ہے. عمران خان نے امداد کی نہیں تجارت کی بات کی ہے.وزیراعظم کے دورے امریکہ کاچئیرمین پیپلزپارٹی بلاول نے بھی اس کی حمایت کی ہے مسلم لیگ ن کو بھی ایسا کرنے چاہیے قومی مفاد پر سب کو ایک ہونا چاہیے. دنیا میں قومی مفاد پر سب ایک ہوتے ہیں پاکستان میں بھی ایسا ہونا چاہیے. احتساب سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے ہیں. وزیراعظم نے سب کے احتساب کی بات کی ہے ۔چیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آیا ہے اپوزیشن نے کہاتھا کہ ہم سپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائیں گے مگر نہیں لائے سینیٹ وفاق کی علامت ہے سیاسی طور پر یہ اچھا فیصلہ نہیں ہے سینیٹ کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیے تھااور عدم اعتماد کی تحریک کوواپس لیناچاہیے ۔25جولائی کو ہم یوم تشکر منائیں گے اپوزیشن کے یوم سیاہ منارہی ہے کیوں کہ ان کے کارنامے سیاہ ہیں.سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت جنگی جہاز اگلے ائیر پورٹ سے واپس لے کر گئے تو ہم نے فضائی حدود کھولی اس کی وجہ سے بھارت کوزیادہ نقصان ہوارہاتھا انہوں نے ہماری شرط پوری کی تو نے حدودکھولی ۔مسلم لیگ کے شر سے شیطان بھی پناہ مانگتاہے ان کی سیاست ہی تخریبی ہے اس سے ان کوخود نقصان ہوگا۔اگلے پانچ سال میں پی آئی اے کے بیٹرے میں اضافہ کریں گے اور اس کو45تک لے کرجائےں گے ہر سال 5جہازوں کااضافہ کیاجائے گاابھی 31جہاز پی آئی اے کے پاس ہیں پی آئی اے نے دو جہاز 3ملین ڈالراپنے وسائل سے خرچ کرکے ٹھیک کیے ہیں۔
محمد اویس