گزشتہ روز نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرے گی لیکن شہباز شریف آزادی مارچ میں شرکت کے لئے راضی نہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر نے سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ قریب آ رہا ہے ،سابق وزیر اعظم کی بیٹی کو جیل میں ڈال دیا گیا ،خاندان کے افراد کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں،
سیاست چھوڑ دوں گا، مگر کس شرط پر؟ نواز شریف بول پڑے
نواز کی پیشی، عدالت میں ایسا کیا ہوا کہ طلال چودھری گر گئے
کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ آئین اور پارلیمان کو بچانے کی تحریک ہے،مولانا فضل الرحمان کی تحریک مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف بھی ہے،جب آزادی مارچ کی بات ہوئی گرفتاریاں سامنے آئیں ،ساری عوام جانتی ہیں نوازشریف کا فضل الرحمان سے رابطہ ہے ،رابطہ ختم کرنے کے لیے نیب نواز شریف کو گرفتار کر رہی ہے.
نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی
نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
دوسری جانب آزاد ی مارچ کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کا اجلاس آج ہو گا جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ روز نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت کرے گی لیکن شہباز شریف آزادی مارچ میں شرکت کے لئے راضی نہیں.
مولانا کا دھرنا، نواز شریف نے خود کیا اعلان
نواز شریف عدالت پہنچے، کارکنان نے کونسا نعرہ لگا دیا؟