لاہور: مسلم لیگ ن نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے-
باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے لاہور سے ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے، ن لیگ نے لاہور میں سیٹ ایڈجسمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور پارٹی کی اکثریت نے بھی سیٹ ایڈجسمنٹ کی مخالفت کی ہے، این اے 130 سے پارٹی قائد نواز شریف الیکشن لڑیں گے، جبکہ مریم نواز کا این اے 120 سے انتخاب لڑنے کی ممکنہ توقع ہے، این اے117سے سردار ایاز صادق ممکنہ امیدوار ہوں گے، این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے علی پرویز ملک امیدوار ہوں گے۔
دوسری جانب عام انتخابات کے حوالے سے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی اہم ملاقات کل شام ہوگی ذرائع کے مطابق ملاقات میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق گفتگو ہوگی، دونوں جماعتوں میں این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ کل ہوگا، این اے 242 پر شہبازشریف اور مصطفی کمال امیدوار ہیں۔
خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا …
ایم کیو ایم پاکستان، لیاری اور ملیر کی سیٹوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی پیشکش کرے گی، این اے 229، 230 اور 239 پر ن لیگ کو حمایت کی آفر کی جائے گی دونوں جماعتوں نے عام انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر اہم اعلانات متوقع ہیں، ن لیگی وفد میں رانا مشہود ، نہال ہاشمی اور دیگر شامل ہوں گے، جبکہ ایم کیو ایم وفد میں امین الحق ، انیس قائم خانی ، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہوں گے۔