ن لیگ کا نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس

ڈاکٹر نیلسن عظیم کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
0
85
elections 2024

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی: لیگی ذرائع کے مطابق نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے پر جاری کیا گیا, ڈاکٹر نیلسن عظیم کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور اراکین اسمبلی کی جانب سے لیگی رکن اسمںبلی ثوبیہ شاہد کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا اور انہیں اسلام آباد بلا کر ان سے ملاقات کی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد کی شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین بھی موجود اور نامزد وزیراعظم نے ان کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے انھیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، کہا کہ آپ قوم کی بہادر بیٹی ہیں، ہمیں آپ کی بہادری پر فخر ہے، پوری قوم اور مسلم لیگ (ن) آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیرمقام اور دیگر رہنماؤں کو ثوبیہ شاہد پر حملے کے کیس میں قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا اور پارٹی کے سنئیر رہنما خواجہ سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی۔

Leave a reply