لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کے رہنما طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : ذرائع ن لیگ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری کوپارٹی فیصلے سے آگاہ کیا ہے رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے، قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی نے طلال چوہدری کو صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے پی پی101 پر طلال چوہدری کے والد محمد اشرف چوہدری الیکشن لڑیں گے اور پی پی100 پرطلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن میں امیدوار ہوں گے-

ن لیگ کے لاہور کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری،ایاز صادق کو بھی ٹکٹ مل گیا

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے این اے 96 سے طلال چوہدری کو ٹکٹ نہیں دیا بلکہ پی ٹی آئی سے منحرف ہوکر ن لیگ میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی نواز شیر وسیر کو ٹکٹ دیا ہے،گزشتہ دنوں این اے 96 سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو کہ منظور بھی ہوگئے تھے،ن لیگ نے دانیال عزیز کو بھی ٹکٹ نہیں دیا جس کے بعد انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک کا آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

3 ماہ کیلئے انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع

Shares: