‏مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گیا

وفد سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کرے گا
0
145
lahore

لاہور: ‏بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری –

باغی ٹی وی : ‏ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاس تعاون پر اصولی اتفاق رائے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کے لئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا-

دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے، ملاقات میں دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا، پی پی پی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے-

قبل ازیں مسلم لیگ ن کا وفد بلاول ہاؤس لاہور پہنچا ،مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف ، احسن اقبال، سعد رفیق شامل ہیں ،مسلم لیگی وفد میں رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، ایاز صادق اور ملک احمد خان بھی شامل ہیں،ن لیگ کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کرے گا- پی پی پی قیادت نے ن لیگ وفد کو جواب دیا کہ حکومت سازی میں تعاون کے حوالے سے آپ کی پیش کش پر کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوگا-

https://x.com/MediaCellPPP/status/1756700658240012753?s=20
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت سازی کیلئے ملاقاتوں اور مذاکرات کے دور جاری ہیں، جن میں اس بات پر متفق ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا اور صدر مملکت کس کو بنایا جائے گا اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا ایک راؤنڈ ہوچکا ہے، جبکہ دیگر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، ن لیگ ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی رابطے کر رہی ہے۔

نوازشریف اورآصف زرداری کی آج جاتی امرا میں ملاقات کا امکان

حکومت کا حصہ بننے کیلئے آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں ہونے والی بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ نواز شریف کو صدرِ مملکت بنائے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے، یوسف گیلانی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنایا جاسکتا ہے،حکومت سازی کے اس فارمولے پر مذاکرات تاحال جاری ہیں-

نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 15 کا نتیجہ روک …

8 فروری کوالیکشن کم اورسودا گری کا بازار زیادہ تھا، ایمل ولی خان

Leave a reply