سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور تیار ہوگیا ہے، منشور (کل) بروز ہفتہ مورخہ 27 جنوری کو پارٹی قائد نوازشریف، صدر شہبازشریف اور چیف آرگنازئر مریم نواز کے ہمراہ ماڈل ٹاﺅن میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طورپر جاری کریں گے، منشور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی صاحب ، پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال صاحب اور دیگر مرکزی راہنما بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارٹی قائدین عوام کو پارٹی کے انتخابی منشور 2024 کے نمایاں نکات سے آگاہ کریں گے، 8 فروری کو عام انتخابات کے بعد حکومت ملنے کی صورت میں عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کے اپنے ایجنڈے کو پیش کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یکم نومبر 2023ء کو مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی نے کام شروع کیا تھا۔ ن لیگ کی جانب سے اپنے منشور کا عنوان ”پاکستان کو سچے منشورسےنوازدو“ رکھا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ کا بیانیہ، ’پاکستان کونوازدو،9مئی والے نہیں 28 مئی والےہیں‘ ہوگا۔منشورکےاعلان سےمتعلق تقریب کےمہمان خصوصی نوازشریف ہوں گے۔ اس کے علاوہ شہبازشریف،مریم نواز،حمزہ شہباز،اسحاق ڈارسمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔ن لیگ کی جانب سے ایس آئی ایف سی سےجڑے پراجیکٹ کو لیک رچلنےکاوعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔ منشور میں نوجوانوں کے لئے سب سے زیادہ مراعات دینے کا وعدہ بھی شامل ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا منشور میں شامل ہوگا۔صحت کے حوالے سے اقدامات کے تحت مفت علاج کی فراہمی پر خصوصی توجہ، خواتین کو معاشی میدان میں خود مختار بنانے کے لئے اقدامات ٓ، کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی قرار دینا بھی منشور کا لازمی حصہ ہیں،
اس کے علاوہ عوام کوریلیف دینےکےشارٹ اورلانگ ٹرم منصوبے ، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کےمنصوبےکاوعدہ بھی ن لیگ کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنا بھی منشور کا حصہ ہے۔ملک میں زرعی ترقی سے متعلق ہائبرڈ بیج کی تیاری کے لیے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پہل کیے جانا بھی ن لیگ کے منشور کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Shares: