![Shehbaz Sharif](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/06/Screenshot-2023-06-27-at-18-58-37-Shehbaz-Sharif-The-Man-from-Raiwind-Open-The-Magazine.png)
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئیر پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقاتیں کئے ہیں.
خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، راجہ ریاض، سردار اویس خان لغاری اور نواب شیر وسیر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی بھی ملاقات ہوئی ، تاہم سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ اور سید جاوید حسنین شاہ کی بھی پارٹی صدر سے الگ ملاقات کئے، ملاقاتوں میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا ، رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر شہباز شریف کو آگاہ کیا،
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئیر پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقاتیں
خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، راجہ ریاض، سردار اویس خان لغاری اور نواب شیر وسیر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے
پنجاب… pic.twitter.com/eQ95NpIkJB
— PMLN (@pmln_org) November 24, 2023
اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا ،شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے، معاشی طور پر خود انحصار اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ "جرم ضعیفی” کی سزا سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم یافتہ اور ہند مند بنانا ہو گا، شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، اور نواز شریف کی قیادت میں ایک روشن اور ترقی کرتے پاکستان کا سفر پھر سے شروع کریں گے. ان شاءاللہ پھر سے سب ٹھیک کریں گے،