لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے جلسوں کی تیاری مکمل کرلی۔
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں تیزی لانے کے لیے متحرک ہو گئے پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف اپنی جماعت کی انتخابی مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے کریں گےنواز شریف انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جلسے سے کریں گے، قائد ن لیگ ملک بھر میں 60 سے زائد جلسوں سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کا 22 جنوری کو مانسہرہ میں پہلا انتخابی جلسہ شیڈول کیا گیا تھا، پہلے شیڈول کے مطابق نواز شریف کے 20 سے 26 جلسے شیڈول تھے نئے شیڈول کے مطابق نواز شریف اب 60 سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد کے جلسوں کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی،چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز اور صدر شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے –