باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،وزیرزراعت گلگت بلتستان حاجی جانباز خان انتقال کرگئے،
صوبائی وزیر فدا حسین کا کہنا ہے کہ رہنمامسلم لیگ ن حاجی جانباز خان کورونا وائرس کا شکار تھے،حاجی جانباز خان کی میت آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہے،حاجی جانباز خان چند روز سے سٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے
حاجی زراعت خان سٹی ہسپتال گلگت میں زیر علاج تھے ۔حاجی جانباز خان پانچ مرتبہ گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے
مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر حاجی جانباز ایک نفیس زیرک باضمیر سیاست دان تھے ان کی خلاء شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ان کی وفات پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ رب العزت مرحوم کو غریق رحمت کرے اور لوحقین کو صبر جمیل عطاء کرے گلگت بلتستان آج ایک عظیم سیاست دان سے محروم ہوگیا۔