باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر اور پارٹی کے رہنما راجہ اشفاق سرور وفات پا گئے

راجہ اشفاق سرور مسلم لیگ ن پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل بھی تھے،وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور ہسپتال میں‌داخل تھے،ان کی نماز جنازہ آج شام 5.30 بجے ان کے آبائی علاقے گھوڑا گلی میں ادا کی جائیگی۔اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینئر پارٹی رہنما راجہ اشفاق سرور کے انتقال پر رنج و غم وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راجہ اشفاق سرور انتہائی ذہین سیاستدان اور ایک بہت اچھے انسان تھے ،وہ خدمت خلق اور عوامی فلاح و بہبود کا مثالی جذبہ رکھتے تھے،راجہ اشفاق سرور میاں نوازشریف کے بااعتماد، وفادار اور ہمدرد د ساتھیوں میں شریک ہوتے تھے

اشہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نہوں نے طویل عرصہ تک بیماری کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کیا،ان کی وفات ذاتی اور پارٹی کے لحاظ سے ایک بہت بڑا نقصان ہے

Shares: