نواز شریف کی آمد،ن لیگ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مل گئی

21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا
nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان آمد،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت دے دی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، ماضی میں بھی مینار پاکستان پر جلسے ہوئے ہیں،جلسے کی سیکورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا ،مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی گئی ہے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن لاہور کے رہنماؤں نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جلسے کے لئے تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا،صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، خواجہ عمران نذیر و دیگر نے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے جلسہ کے حوالے سے پنڈال اور سٹیج کے حوالے سے بریفنگ دی، جلسہ گاہ کے پنڈال اور لاہور سمیت دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کی پارکنگ بارے بھی صدر مسلم لیگ ن لاہور کو بریف کیا گیا،گریٹراقبال پارک میں سٹیج کی تیاریوں کیلئے کنٹینر جلسہ گاہ پہنچانا شروع کر دیئے گئے۔

نواز شریف پاک سرزمین کو دوبارہ امید اور یقین دینے آ رہا ہے،رانا ثناء اللہ
ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل جائے گا،21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نوازشریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھیں گےان شاءاللہ،کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش ہر روز بڑھ رہا ہے، قائد نواز شریف پاک سرزمین کو دوبارہ امید اور یقین دینے آ رہا ہے،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چلاس ، گلگت بلتستان، میں بڑی ریلی اور عوامی شو ،نواز شریف کی پاکستان آمد اور تاریخی استقبال کیلئے ریلی اور ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا،ریلی اور ورکرز کنونشن کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ( ن) ضلع دیامر کے زیر اہتمام کیا گیا تھا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن اور دیگر راہنماﺅں نے ریلی اور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو جب نکالا گیا تھا ، اس سے پہلے نوازشریف عوام کو مہنگائی سے نکال چکے تھے ،ایک بار نوازشریف عوام کو مہنگائی سے نکالنے واپس آرہا ہے ، ہر بار نوازشریف آتا ہے، ملک کو بناتا ہے ،

نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی

نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ

کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف

نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی

واضح رہے کہ نواز شریف کی واپسی رواں ماہ 21 اکتوبر کو طے ہے،ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریان کر رہی ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہنچیں گے، نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر دن 12 بجے اترے گا، نواز شریف کے طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے جس میں ن لیگی رہنما، اور میڈیا کے افراد بھی شامل ہوں گے،نواز شریف ایئر پورٹ سے مینار پاکستان آئیں گے جہاں وہ ایک جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا ہی خطاب ہو گا،

نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،

Comments are closed.