پی پی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور نہال ہاشمی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا
0
108
elections 2024

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر اختر جدوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمااورسابق صوبائی وزیر اختر جدون نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ بشیر میمن اور نہال ہاشمی کی شمولیت کے پروگرام میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے لیگی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور نہال ہاشمی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

دوسری جانب قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ دیا،پی ٹی آئی چھوڑ نے والوں میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار عبدالکریم خان،خالد گھرکی،طارق محمود باجوہ اور ندیم ہارون شامل ہیں، مزاحمتی سیاست اور پی ٹی آئی پالیسی کے بعد لاہور سے مختلف رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

پی پی 148 کے امیدوارعبدالکریم خان اور پی پی 150 کے امیدوار خالد گھرکی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، شیخوپورہ سے ایم پی اے کےامیدوار ملک محمد اقبال شامل پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، ننکانہ صاحب سے امیدوار طارق محمود باجوہ پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں رہ کر مثبت سیاست نہیں کی جاسکتی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی دو حصوں میں تقسیم،نوٹیفکیشن جاری

Leave a reply