باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ قوم کے ساتھ بجٹ میں دھوکہ کیاگیا ،
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ پراعتراض ہے ،ممبران کی رائے ہی نہیں لی گئی کروناآنے سے پہلے ہی معیشت کی تباہی ہوچکی تھی،یہ جھوٹ بولتے رہے ،جی ڈی پی3.6سے اوپرہے،ان کی آڈٹ رپورٹ نے ثابت کردیا جی ڈی پی 1.8سے اوپرنہیں،ان کے جھوٹ کاخمیازہ پوری قوم کوبھگتناپڑا،ہم نے2ہزارارب سے زائد کابجٹ دیاتھا،
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے پہلے معیشت کو تباہ کر دیاگیا ،ون پوائنٹ ایک سے زیادہ جی ڈی پی نہیں رہی جھوٹ بولتے رہے ن لیگ کے آخری بجٹ دو ہزار ارب روپے کا دیا گیا ،پی ٹی آئی کے بجٹ میں ساڑھے تین سو بلین سے چھتیس فیصد ہی خرچ کیاگیا ،
پورے پنجاب کا ترقیاتی بجٹ سو ارب سے اوپر نہیں گیا،تعلیم کے نیٹ ورک پر حکومت نے کٹ لگایا،پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو فنڈز نہ دے سکے ،صحت کے بجٹ کو پچاس فیصد کا کٹ لگایا گیا
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ عوام دشمن حکومت نے عوام سے بجٹ پر مذاق کیا،بجٹ ٹیکس فری نہیں ہے دو سو فیصد ٹیکس پہلے ہی عوام پر لگادیاگیا ،پنجاب کی گلیوں سڑکوں اور دیہاتوں میں لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر کوس رہے ہیں ،پنجاب گندم ایکسپورٹ والا گندم امپورٹ کررہاہے ،دو کروڑ کے اضلاع میں سپرے ہوتا تو ٹڈی دل حملہ نہ کرتا ،حکومت نے دو لاکھ پچاسی ہزار زرعی رقبہ تباہ کردیاہے ،ایک بھی عوامی منصوبہ نظر نہیں آ رہا ایک منصوبہ بھی بتا دیں
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سب کو برابری کے حقوق دینے ہیں لیکن حکومت نے اقلیتوں کا بجٹ میں بھی ستر فیصد کم کیاگیا یہ ڈاکہ مارا گیا،انڈوں کٹوں کی پالیسی والے بتائیں کتنے پولٹری فارم بنائے شیخ چلی والے ویژن والوں نے کچھ نہ کیا،عثمان بزدار اور ان کی ٹیم جھوٹے لوگ ہیں یہ مافیا کو تحفظ دینے والے لوگ ہیں ،پیٹرول کی مد میں عوام کو چونا لگایا آپ اور آپ کی حکومت نوے فیصد ٹیکس لے رہی ہے ،آپ جھوٹ بول رہے ہیں بھارت بنگلہ دیش میں پیٹرول سستا ہے ،کیا ڈالر بھارت اور بنگلہ دیش میں ایک سو چھیاسٹھ کاہے ،وفاق کے بجٹ کےلئے ایک سو بہتر بجٹ دکھانے تھے آپ کو گھر چلے جانا چاہیے آپ میں اخلاقیات ہی نہیں ،پانچ دن کھابے چلتے رہے کہتے تھے بسکٹ پر کام چلائیں گے،قوم کو اکٹھا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ،آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا خود کشی کر لوں گا آپ نے چلتے منصوبے بند کر دئیے، خواجہ سرائوں کا کمیونٹئ سنٹر بناناتھا وہ آپ نے ختم کر دیا آپ مافیاز کے ساتھ ہیں ،پنجاب کے عوام دشمن بجٹ کو اپوزیشن نے مشترکہ طورپر مسترد کر دیاہے
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ اٹھائیس سو ارب کا بجٹ ہم نے دیا تھا چالیس فیصد ڈی ویلیو چالیس فیصد بھی شامل تھا،اس سال بائیس سو ارب روپے کا بجٹ دیا،ایک سو پچیس ارب اضافئ بجٹ ہے تو دس فیصد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کریں ،ڈاکٹرز کو ڈبل تنخواہیں دیں آپ اپنا وعدہ پورا کریں ،فرنٹ لائن فورس ڈاکٹرز کو سہولیات دی جائیں ،یونیورسٹیوں پر نئی ترمیم لاکر وائس چانسلر کے اختیارات کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور چندے سے ادارے چلانا چاہتے ہیں پنجاب بھر میں وائی فائی فری اورلیپ ٹاپ دوبارہ دیئے جائیں ،پاکستان کو تاریخ کی بدترین دلدل میں دھکیلنے پر وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلی کابینہ سمیت استعفی دیں اور ترقی کرنے والوں کو واپس سونپیں
ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی رورل اکانومی پر کاری ضرب لگا دی ہے، اس میں بڑی کٹوتی کی گئی ہے،پھچلے بجٹ سے 27 فیصد کم ہے، لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کے ساتھ ظالمانہ رویہ ہے حکومت کا، کسانوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے،پنجاب میں جو ووٹ لئے انکے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب دشمنی حکومت کر رہی ہے، لوگوں سے روزگارچھینا جا رہا ہے، ہسپتال بنانے کے دعوے کئے گئے، خیبر پختونخواہ کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا، وہاں کے ہیلتھ سسٹم، ڈاکٹر کے سٹرکچر کو دیکھنے کا کہا گیا، حقیقت یہ ہے کہ وائی ڈی اے کے ڈاکٹروں پر وحشیانہ تشدد ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا جو کے پی میں ہوا،ایک ایسا ہسپتال دکھا دیں جو بہترین ہو
ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جن کے بارے مین ہمارا خیال ہے کہ یہ انکا کام نہیں وہ ہسپتالوں کی چیکنگ کے لئے نکلے، پنجاب میں اس حکومت نے کیا کیا، کرونا میں جب موت رقص کر رہی ہے، ہر گھر سے لاشیں اٹھ رہی ہیں، لوگوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ہمیں سخت اعتراض ہے وہ کہتی ہے کہ وینیٹی لیٹرز دستیاب ہیں حالانکہ ہسپتال میں کہیں بیڈز نہیں مل رہے، ادویات نہین مل رہی، جھوٹ پر جھوٹ بولا جا رہا ہے اور جھوٹ ہی عوام کے سامنے لایا جا رہا ہے
ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے کس طرح تصور کر لیا کہ انسانی جان سے کوئی اور چیز قیمتی ہے، آپ نے 22 کروڑ لوگوں کو بالعموم اور پنجاب کے عوام کو بالخصوص مرنے کے لئے چھوڑ دیا، اسکے ذمہ دار عثمان بزدار ہیں، یہ سب وفاق سے کنٹرول ہو رہا ہے، وزیراعظم یہاں پنجاب کابینہ کی میٹنگ کرتے ہیں، اسلام آباد سے تمام پروگرام ہو کر پنجاب میں وزیراعلیٰ کے پاس آتے ہیں، یہ کیسا تماشا ہے، کہا جاتا ہے کہ صرف وہی آپشن ہیں،پھر میں یاد کروں گا نواز شریف کے دور کو جب منفی گروتھ نہیں تھی، آپ سے ملک سنبھل نہیں رہا،مافیاز کا جھگڑا شروع ہوتا ہے پھر بھی کوئی چوائس نہیں
ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کا بیڑہ بھی غرق کر دیا گیا، کتنے بچے سکولوں سے باہر ہیں انکو سکولوں میں کون لے جائے گا، تعلیم کا بجٹ کم کر دیا گیا اس کا ذمہ دار کون ہے،پنجاب کی عوام کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے،وہ کونسی جادو کی چھڑی ہے کہ جس سے حکومت کام کرنا چاہتی ہے حالانکہ بجٹ میں تو انہوں نے کچھ رکھا ہی نہیں.
اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خان،ملک احمد خان، سید حسن مرتضی، شازیہ عابد، منیب الحق، بشری انجم بٹ، رانا احسان افضل، چودھری اقبال گجر سمیت دیگر رہنما موجود تھے