پاکستان مسلم لیگ ن نے خواتین کو ترقی کے میدان میں مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے 9 نکاتی منشور بنا دیا ، مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق خواتین کو تعلیم، صحت، زراعت، توانائی سیکٹرمیں مراعات دی جائیں گی۔ خواتین کو شعبہ تعلیم میں زیادہ مواقع دینے کا اعلان منشور میں شامل ہے، خواتین کو بچوں کو تعلیم دینے کے جدید طریقہ بھی سکھائے جائیں گے، ماؤں کو میٹرنٹی ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔کاروبار کرنے والی خواتین کو قرض اور ٹیکس چھوٹ دینا بھی منشور کا حصہ ہے، صحت کارڈ کی طرز پر میٹرنٹی کارڈ کا اجرا بھی منشور میں شامل ہے۔منشور کے مطابق چھوٹے قصبوں میں گائنی ڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، زرعی شعبہ میں خواتین کی حوصلہ افزائی، لائیو سٹاک، باغبانی کی تربیت دی جائے گی، توانائی سیکٹر میں خواتین کو انٹرن شپ، پاورپلانٹس میں ملازمتیں دی جائیں گی۔
کاروبار کرنے والی خواتین کو 30 فیصد خواتین ملازم رکھنے پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، خواتین کو کاروبار کے لیے قرض اور ہنرسکھائے جائیں گے۔

Shares: