مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے

نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی
0
124

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کیا جائے گیا، پاکستان مسلم لیگ ن نے کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کر لئے ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں بھی آج اپنے نام فائنل کرلیں گی۔

پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔

رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزراء کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے،نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی،کابینہ کی حلف برداری پیر کو کی جا ئے گی-

حکومتی ذ رائع کے مطا بق اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جلیل عباس جیلانی مشیر خارجہ اورطارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ مقرر کئے جائیں گے،اورنگزیب خان کو مشیر خزانہ اور شمشاد اختر کو معاون خصوصی برائے خزانہ بنا نے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف کو وزارت دفاع اور عطا اللہ تارڑ کو وز یر اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

مصدق ملک کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،احد چیمہ کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلہ میں مختصر کابینہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں مزید وزراء لئے جائیں گے۔

یونائیٹڈ کا سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Leave a reply