ن لیگ اور آئی پی پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آئی پی پی کو قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں سیٹ دئیے جانے کا امکان ہے
0
151
elections 2024

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران قومی اسمبلی کے 7 اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقے خالی چھوڑ دئیے ہیں، جہانگیرترین کو لودھراں کے بجائے این اے 149 ملتان سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، علیم خان کو این اے 117 لاہوراور عون چوہدری کو این اے 128 لاہور میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، نعمان لنگڑیال کو ساہیوال اور انجینئر گل اصغر کو خوشاب سے ایڈجسٹ کیا جائے گا، این اے 47 اسلا م آباد سے عامر کیانی اور این اے 54 ٹیکسلا سے غلام سرور خان کو راولپنڈی سے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 12 راولپنڈی عمار صدیق خان، پی پی 24 جہلم راجہ یاور کمال اور پی پی 106 فیصل آباد علی اختر کی سیٹوں پر دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

Leave a reply