مسلم لیگ ن اور پیپلز پار ٹی ،کمیٹی کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں گلے شکوے

PMLN PPP

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کمیٹی کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گلے شکوے کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے بجٹ کے موقع پر تحفظات سامنے لانے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی آپ نے بجٹ کے موقع پر سیلاب فنڈ کو ایشو بنا لیا تھا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ بجٹ تیار کرتے وقت بنیادی نکات سے وزیر اعلیٰ سندھ اور سینئر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا تھا، اس کے باوجود بجٹ پیش کیے جانے کے بعد احتجاج اور تحفظات مناسب نہیں تھے، پنجاب اور وفاق میں آپ کابینہ میں شامل نہیں ہوتے، بارہا اس پر آپ کو مدعو کیا گیا۔ اہم آئینی عہدے بھی پیپلز پارٹی کو اس کی منشاء کے مطابق دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں ایک طرف اتحادی سمجھتے ہیں مگر دوسری طرف آپ ہمیں اعتماد میں نہیں لیتے، پیپلز پارٹی نے وزیراعظم، اسپیکر سمیت تمام اہم معاملات پر ن لیگ کا ساتھ دیا، ہم اب بھی ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں، ہمارے تحفظات دور ہونے چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی.

Comments are closed.