ن لیگ کے زیر اہتمام وکلا کنونشن، سابق وزیراعظم کو خراج تحسین پیش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام وکلا کنونشن منعقد کیا گیا

وکلا کنونشن میں پنجاب بھر سے وکلاء شریک ہوئے،پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تقریب کی صدارت کی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی تقریب میں شریک ہوئے،پنجاب کے 36 اضلاع سے وکلاءبارکونسلز، صدور اور سیکریٹری جنرلز نے کنونشن میں شرکت کی

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے 36 مختلف اضلاع میں لائرزونگ کی تنظیم سازی کرلی،کنونشن میں پارٹی کے ساتھ مخلص ،وفادار اور نظریاتی وکلاءکو عہدوں پر تقرر نامے جاری کیے گئے

وکلاء کنونشن میں جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے نوازشریف کی جدوجہد کو سراہتے ہیں،نوازشریف کی جدوجہد کے نتیجے میں ملک میں آزاد عدلیہ بحال ہوئی وکلاء کنونشن نے سابق وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نواز شریف کی جدوجہد کے نتیجے میں ملک کے آئینی وقانونی ڈھانچے کو تقویت ملی،نوازشریف، شہبازشریف اور شریف خاندان قانون اور عدالت کا جس طرح سامنا کررہا ہے، اسے سراہتے ہیں

کنونشن سے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور روشن مستقبل کےلئے وکلاءجدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،وکلاءبرادری نے ہرمحاذ پر ڈٹ کرحق اور سچ کا ساتھ دیا ہے،پاکستان کی وکلاء برادری ہمارے معاشرے کا روشن ستارہ ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) وکلاءونگ کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہیں

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جلد وکلاءونگ کے کنونشن سے خطاب کریں گے،شہبازشریف وکلاءمیں ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ تقسیم کریں گے .اپنی پوری زندگی آئین قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں گزارنے والے وکلاءکی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے

Shares: