مسلم لیگ ق نے بھی وزیراعظم سے ایک اور وزارت مانگ لی

0
34
shujaat

وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے‌ صدر چودھری شجاعت نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے ملاقات کی ہے، اس موقع پرچودھری پرویز الہیٰ ،طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ بھی موجود تھے، ملاقات میں ق لیگ کی قیادت نے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا ، ق لیگ کی قیادت نے وزیراعظم کو کہا کہ ق لیگ کے ساتھ کیے گئے وعدے پر تا حال عملدرآمد نہیں ہو سکا، ق لیگ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ چودھری مونس الہیٰ کو کابینہ میں شامل کیا جائے.

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق سے وعدہ کیا تھا کہ مونس الہیٰ کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا لیکن تاحال دس ماہ گزرنے کے باجود مونس الہٰ کو وزارت نہیں دی گئی.

مسلم لیگ ق اور حکومت کے مابین چند ماہ قبل اختلافات بھی ہو گئے تھے حافظ عمار یاسر صوبائی وزیر نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا تھا لیکن بعد میں واپس لے لیا تھا

Leave a reply