وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا
وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیراعظم جن اراکین کو چور کہتے ہیں کرپٹ کہتے ہیں انکو پارٹی سے نکال کر اعتماد کا ووٹ لیں پھر لگ پتہ جائے گا
سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ او ران کے فیصلوں کے پابند ہیں،پی ڈی ایم کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں مشکل فیصلے بھی کرنے ہوتے ہیں،پی ڈی ایم کے حوصلے کی وجہ سے آج سینیٹر بنا ،ایک وزیرمیرے پاس آئے اورکہا کہ کیاآپ کے پاس ووٹ زیادہ ہیں،میں نے کہا جی ووٹ ہیں تو کہا ہمیں نہ ڈرائیں ،ہم پہلے ہی ڈرے ہوئے ہیں،دوسری پارٹی کے حکومت میں ہونے کے باوجود الیکشن جیتا ،جن کو کوئی پوچھتا نہیں تھا ان کو بھی پوچھنا شروع کر دیا،
سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا
وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں
کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟
اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے
سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا
سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایسے ہے کہ پاور آپ کے ہوں استعمال کوئی اور کرے، پھر پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیں، سارے فیصلے کوئی کرے، جو فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا وہی ہونا چاہئے تھا پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرتی لیکن نہیں کیا گیا، جن لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے وہ کرپٹ ہیں، ضمیر فروش ہیں، جن کو چور کہتے ہیں، ان کو نکال کر اعتماد کا ووٹ لیں پھر پتہ چل جائے گا، اب پی ڈی ایم جیت چکی ہے، انکو سمجھ آ چکی ہے،ایک چیز طے ہو گئی ہے کہ وزیراعظم اعتماد کھو چکے ہیں، صدر پاکستان نے بھی ہمارے موقف کی تائید کر دی