پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت شہرِ قاید میں 450 سے زاید مقامات پر سحر و افطار کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، جہاں روزانہ ایک لاکھ سے زاید شہریوں کو سحری اور افطاری فراہم کی جا رہی ہے ۔

باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور ماہ رمضان کا اصل پیغام بھی ایثار، قربانی اور بھایی چارے کا فروغ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ، مرکزی مسلم لیگ بیروزگاری کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ۔ ہمارا روزگار سہولت پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔لیکن کراچی جیسے بڑے شہر میں کسی ایک جماعت کا آگے بڑھنا کافی نہیں تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کو عوام کی خدمت کیلیے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔

احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان غریب اور نادار گھرانوں تک سحری پہنچا رہے ہیں تاکہ خواتین اور بچے بھی آرام و سکون کے ساتھ روزہ رکھ سکیں۔ شہر بھر کے تمام عوامی مقامات پر افطار دسترخوان لگائیں گے ۔ مرکزی مسلم لیگ صرف نمائشی اقدامات نہیں بلکہ مستحق اور نادار لوگوں تک ان کا حق پہنچانے پر یقین رکھتی ہے.

اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

Shares: