پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے. پی ایف یو جے کے نئے منتخب قائدین اس مشن کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے

ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے پی ایف یو جے کے انتخابات 2025-27 کے دوران نو منتخب صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد ،دیگر عہدیداروں شہر بانو کو بطور سیکرٹری فنانس، احتشام الحق کوبطور سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، تابش قیوم نے نائب صدور کے طور پر منتخب ہونے پر اشرف مجید، دانا حبیب الرحمان، غلام اکبر جعفری، جنید خانزادہ، سید اظہر حسین، قیصر مرزا، زبیر ایوب، فرحت فاطمہ، ناصرہ عتیق، غزالہ فصیح، اور صائمہ نواز سمیت اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر شاہد چودھری، اسماعیل، میاں ندیم، رافع فاروقی، طارق چودھری، لالہ قادر بھٹو، قمر زمان، مدنی اعجاز، اور رضوان قاضی کو بھی مبارکباد دی ہے،

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کی جانب سے ایگزیکٹو کونسل میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو بھی کامیاب ہونے پر مبارکباد دی گئی، تابش قیوم نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائے گی اور آزادی صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ آزادی صحافت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرے گی اور پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 جیسے قوانین کے خلاف پی ایف یو جے کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی.

Shares: