پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ فرانسس صرف مسیحی دنیا کے پیشوا نہیں بلکہ وہ عالمی سطح پر امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نمائندہ رہنما تھے۔
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ دنیا بھر کی مسیحی برادری کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہم ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ پوپ فرانسس دنیا بھر کے مظلوموں اور بالخصوص غزہ کے لیے ہمدردی کے جذبات رکھتے تھے، ان کی انسانیت کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی