مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے دریائے سندھ کے قریب و جوار میں بسنے والے لاکھوں خاندانوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فری بوٹ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سیلاب کے خطرات کے پیش نظر ان علاقوں میں لاکھوں افراد اور ان کے مال مویشی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، لیکن بدقسمتی سے اب تک حکومت سندھ کی جانب سے بروقت اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے۔اس نازک صورتحال میں مرکزی مسلم لیگ نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائی علاقوں کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کارکنان کو ہدایت دی کہ انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو بھی محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن حد تک کوششیں کی جائیں۔
فیصل ندیم نے کہا کہ حکومت سندھ کو چاہیے کہ فی الفور ایمرجنسی نافذ کرے اور تمام اداروں کو متحرک کر کے متاثرہ آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کرے۔ مرکزی مسلم لیگ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اپنی بساط کے مطابق ریلیف و ریسکیو کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
عوامی احتجاج کامیاب،اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کم کرنے کا اعلان
پاکستان کا تاریخی اقدام، وقت سے پہلے 2600 ارب روپے کا قرض ادا
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم