مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوسی سطح پر انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے،لاہور،گوجرانوالہ،قصور اور بہاولپور میں مختلف یوسیز میں انتخابات ہوئے،لاہور میں یوسی 143 سلامت پورہ میں شکیل حسن،یوسی 112 وارث کالونی میں ڈاکٹر مبین ظفر ، گوجرانوالہ میں وحید احمد بٹ ،قصور میں سردار سلامت سیال،جبکہ بہاولپور میں عبدالمجید یوسی صدور منتخب ہوئے،مرکزی نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے لاہور میں انٹراپارٹی انتخابات کےدوران پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کاجائزہ لیا

مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر ملک گیر یوسی سطح پر انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں لاہور، گوجرانوالہ ،قصوراور بہاولپور میں انتخابات ہوئے،مرکزی مسلم لیگ لاہور کی یونین کونسل 112 (مصطفی ٹاؤن) اور 143 (دروغہ والا) میں صدر کے انتخاب کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے، یونین کونسل 143 سلامت پورہ میں انٹرا پارٹی انتخاب میں شکیل حسن صدر،اخلاق احمد سنئیر نائب صدر، نعیم بٹ نائب صدر اور وسیم احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے، یونین کونسل 112 وارث کالونی سے ڈاکٹر مبین ظفر صدر منتخب ہوئے،مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے وارث کالونی کا دورہ کیا اور پولنگ سٹیشن پر ووٹرز سے ملاقات کی، اس موقع پر حافظ طلحہ سعید کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ بلدیات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات یوسی سطح پر کروا رہی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات میں ووٹنگ کے لیے عوام کا جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا جس سے واضح ہوتا ہےکہ عوام مرکزی مسلم لیگ پر اعتماد کر رہے ہیں،گوجرانوالہ میں وحید احمد بٹ 514 ووٹ لے کر یوسی 8، پی پی 63 کے صدرمنتخب ہو گئے،قصور میں سردار سلامت سیال 989 ووٹ لے کر یوسی صدر ،بہاولپور میں عبد المجید 556 ووٹ لے کر یوسی 7 کےصدر منتخب ہو گئے ،انتخابات جیتنے والے امیدواراوں کو مرکزی مسلم لیگ کی قیادت نے مبارکباد دی ہے.

Shares: