پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام متحد قوم ،فاتح پاکستان،سلوگن کے تحت ہفتہ آزادی کےد وسرے روز بھی ملک گیر پروگراموں کا سلسلہ جاری رہا، لاہور میں گندیاں بمپیاں سے آزادی کارواں نکالا گیا،اسلام آباد میں ترلائی سے فراش ٹاؤن تک آزادی کارواں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےا فراد شریک ہوئے،رحیم یار میں بھی آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،مظفر گڑھ،مالاکنڈ،کراچی سمیت دیگر شہروں میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شجرکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، کل اتوار کو بھی متعدد شہروں میں ہفتہ آزادی کے پروگرام ہوں گے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہفتہ آزادی کے دوسرے روز لاہور میں گندیاں بمپیاں سے آزادی کارواں کا آغاز ہوا، آزادی کارواں بڑا ساندہ،چوبرجی ،سمن آباد، یتیم خانہ چوک ،سکیم موڑ سے ہوتاہوا دبئی چوک پر اختتام پذیر ہوا، آزادی کارواں کی قیادت مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کی، کارواں میں شرکا نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے،متعدد مقامات پر کارواں کے شرکا کا پھولوںکی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا، اسلام آباد میں ترلائی سے آزادی کارواں کا آغاز ہوا اور ترامڑی، چٹھہ بختاور، علی پور، بارہ کہو، کرپا، سترہ میل سے ہوتا ہوا فراش ٹاؤن پر اختتام پذیر ہوا، اسلام آباد میں آزادی کارواں کی قیادت محمد قذافی، یاسر اعوان ، محمد علی ودیگر نے کی.رحیم یار خان میں بھی آزادی کارواں میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے.
مرکزی مسلم لیگ کی ہفتہ آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک ،انجینئر حارث ڈار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی ہفتہ آزادی کی تقریبات 14 اگست تک جاری رہیں گی، ہفتہ آزادی کے دوران شرکا ء کے جذبات ،سبزہلالی پرچموں کی بہار سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم متحد اور فاتح ہے، دشمن کو کبھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرآت نہیں ہو گی.








