لاہور، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے موریطانیہ سے اسپین جانے والی کشتی کے المناک حادثے میں 44 پاکستانیوں کی ہلاکت پر شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کے سربراہ سے فوری استعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ یہ حادثہ نہ صرف حکومتی اداروں کی غفلت ہے بلکہ انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے خلاف ایف آئی اے کی ناکامی کو بھی عیاں کرتا ہے۔ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 افراد سوار تھے، جن میں گجرات کے 12 نوجوان بھی شامل تھے۔ اہل خانہ کے مطابق یہ نوجوان چار ماہ قبل یورپ کے لیے روانہ ہوئے تھے اور انسانی اسمگلروں نے ان سے بھاری رقم وصول کرنے کے بعد انہیں غیر محفوظ راستوں پر ڈال دیا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا کہ یہ حادثہ حکومتی اداروں اور ایف آئی اے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ جب تک ایف آئی اے جیسے ادارے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کارروائیاں نہیں کریں گے، اس قسم کے سانحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لہذا ہم ایف آئی اے کے سربراہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور آئے روز پیش آنے والے ان واقعات کی اعلٰی سطح پر شفاف تحقیقات کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے.

190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی ذرا بھی پریشان نہیں، شیخ رشید

چوری شدہ کروڑوں مالیت کی موبائل اسیسریز مالکان کے حوالے کر دی،محمد نوید

Shares: