مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری

rajapur flood

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری ،پانچ سو سے زائد مریضوں کو ریسکیو کیا گیا اور اب تک ایک ہزار سے زائد افراد میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا ۔

چئیرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم محمد سرور چوہدری نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار شروع دن ہی سے راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقے فاضل پور ،حاجی پورہ ،محمد پور،موضع گیانمل ،روجھان کے علاقوں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔اب تک ایک ہزار سے زائد کی تعداد میں افراد کو پکا پکایا کھلایا چکا ہے ۔اس کے علاوہ متاثرہ علاقے موضع گیانمل میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں سپشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں ۔میڈیکل کیمپس سے پانچ سو زائد مریض مستفید ہوئے ۔اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے دکھ درد کو اپنا دکھ اوردرد سمجھتی ہے ۔ہم پہلے بھی متاثرین کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تیار کھانااور علاج کے لیے میڈیکل کیمپنگ فراہم کررہے ہیں ۔متاثرین کی بحالی تک ہم ان کے ساتھ ہیں ۔اور خدمت کے کام کا دائرہ وسیع کریں گے ۔

محمد سرور چوہدری نے کہا کہ مخیر حضرات مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں ۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم باہمی معاونت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کریں۔

Comments are closed.