پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کا اعلان کر دیا،رضاکاروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا سروے کر رہی ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پکی پکائی خوراک کی تقسیم کے علاوہ میڈیکل کیمپوں میں علاج معالجہ اور خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،کل ہفتہ کو بونیر،باجوڑ،مینگورہ،شانگلہ میں سینکڑوں خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جائے گا، مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم سمیت پارٹی کی صوبائی قیادت امدادی کاموں کی نگرانی کر رہی ہے
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بونیر،سوات ،مینگورہ،باجوڑ،گلگت ،سکردو میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں، جہاں کچن میں تیارشدہ کھانا روزانہ کی بنیاد پر 2500 سے زائد افراد میں تقسیم کیا جا رہا ہے، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار گھروں میں سے کیچڑ نکالنے اور سڑکوں کی بحالی، گھروں میں صاف پانی پہنچانےکا کام بھی کر رہے ہیں، بستروں، برتنوں اور پلاسٹک شیٹ کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے،مرکزی مسلم لیگ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، خواتین کے لئے الگ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں ،بچوں میں کپڑے و دیگر اشیا بھی تقسیم کی جا رہی ہیں،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار خدمت خلق کے جذبے سے سرشار متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ متاثرین کی مدد کی جائے،پاکستان بھر سے آنے والا سامان مرکزی امدادی کیمپوں میںجمع کر کے متاثرین میں تقسیم کیا جا رہا ہے،آج بھی خشک راشن کی تقسیم کی گئی،کل بھی سیلاب متاثرہ تمام اضلاع میں خشک راشن کی تقسیم کی الگ الگ تقریبات ہوں گی،مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان پکی پکائی خوراک اور صاف پانی ،بستر گھروں میں پہنچا رہے ہیں،ملبہ ہٹاؤ مہم کے تحت رضاکار گھروں سے کیچڑ نکال رہے ہیں تا کہ وہ گھر رہنے کے قابل ہو سکیں،








