پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام آج جمعہ کو فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اورغزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا،خطبات جمعہ میں علماء کرام غزہ کےمظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے عنوان پر پڑھائیں گے،بعد نمازجمعہ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، سحر و افطار پروگراموں میں بھی فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے گی
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر کے علماءکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعہ کو خطبات جمعہ کے دوران اسرائیلی مظالم کو بیان کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں،اسرائیل نے امریکی شہہ پر جنگ بندی توڑی، ماہ رمضان میں بھی فلسطینی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں، مرکزی مسلم لیگ فلسطینیوں کی مدد و حمایت جاری رکھے گی.