مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے دو سال مکمل ہونے کے خلاف لاہور اور کراچی میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین،بچوں سمیت شہری بڑی تعداد میں شریک ہوئے،لاہور میں مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عف سعید،مزمل اقبال ہاشمی،کراچی میں‌ احمد ندیم اعوان نے خطاب کیا،شرکاء نے فلسطینی پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔

مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر اہل غزہ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران فضا فلسطین زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے،مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیونکہ اسرائیل کا ناپاک وجود مقبوضہ فلسطین پر کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا اور آج پاکستان کو بھی اسرائیل کے حوالے سے دوٹوک اور واضح مؤقف اپنانا چاہیے۔مرکزی مسلم لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا پوری پاکستانی قوم کے دل حماس اور اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ حکومت پاکستان او آئی سی کا فوری اجلاس بلا کر اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے۔،مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے خواتین اور بچوں کی "غزہ واک” کا انعقاد کیا گیا۔ واک خالد بن ولید روڈ سے شاہراہ قائدین تک نکالی گئی جس میں ہزاروں خواتین اور بچوں نے شرکت کی،اس موقع پر صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جیل غزہ آج سب سے بڑے قبرستان میں بدل چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر اور فلسطینی عوام کو بھوک و افلاس میں دھکیل دیا ہے مگر پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، آج ہماری مائیں، بہنیں اور بچے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔ غزہ کی بہادر ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم کے باوجود اپنی بیٹیوں کو ظالم یہودیوں کے سامنے ڈٹنے کے لیے تیار کررہی ہیں،نیا اسرائیل کے معاشی و سیاسی بائیکاٹ کے ذریعے ہی فلسطینی عوام کی مدد کرسکتی ہے۔ دو ریاستی حل کوئی حل نہیں، اصل ضرورت اسرائیل کو ظلم سے روکنے کی ہے، ناکامی اسرائیل کا مقدر ہے۔

Shares: