مرکزی مسلم لیگ کا قومی یکجہتی اتحاد میں شمولیت کا اعلان

قومی یکجہتی اتحاد میں سیاسی جماعتیں شامل ہو رہیں، ملکر الیکشن لڑیں گے، اعجاز الحق
0
127
ijaz pmml

مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کی آمد ہوئی،اعجاز الحق نے صدر مرکزی مسلم لیگ کو قومی یکجہتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی،خالد مسعود سندھو کی طرف سے دعوت قبول کرلی گئی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے کہا کہ میں مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ سے رابطے میں تھا۔ہم نے قومی یکجہتی اتحاد ترتیب دیا ہے۔اس اتحاد میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل ہوئی ہے۔ہم ایک چھتری کے نیچے اکٹھے ہوکر پاکستان کے مفادات کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ہم پاکستان کی خارجہ پالیسی اور داخلہ پالیسی میں نظریہ پاکستان کو ملحوظ خاطر رکھیں گے۔اس وقت ملک میں جو صورتحال ہے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچی جارہی ہیں۔سیاستدان ایک دوسرے کو دیکھنا پسند نہیں کرتے ۔ہم نے قوم کو نظریہ پاکستان پر کھڑا کرنا ہے۔قومی یکجہتی اتحاد غربت اور مہنگائی کی ستائی ہوئی 25 کروڑ عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ہم پاکستان کو جس نظریئے پر بنا تھا اس پر لانا چاہتے ہیں، ہم سود پر بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں، عوام کے مفاد کی بات کرتے ہوئے ڈرتے ہیں، اس وقت ملک میں بہت اختلاف ہیں، کوئی ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں، سولہ ماہ کچھ جماعتیں اکٹھی تھیں،انکی منزل اقتدار اور مفادات کی تھی، لوگ تماشا دیکھ چکے اب عوام کے مفاد کےلیے کام کرنا ہو گا اپنے سے بالاتر ہو کر پاکستان کے لئے ہم کام کرنا چاہتے ہیں، جس نظریئے پر ملک بنا تھا اس ڈگر پرملک کو لائیں گے.

اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے امیدوار ایسے ہیں جو آزاد نہیں لڑنا چاہتے، بہت سے امیدوار ہمارے ساتھ شامل ہوں گے، ہم نظریہ پاکستان کے مطابق ایک اتحاد بنا چکے ، مفادات کی سیاست ختم کرنی ہو گی ،پاکستان کے عوام کے مفادات کی سیاست کرنی ہو گی، بے روزگاری،مہنگائی، لاقانونیت کے خلاف جنگ کرنی ہو گی،لوگ پریشان ہیں، ماضی میں حکومتیں آئیں اور چلی گئیں، عوام کو کچھ نہیں دیا لیکن اپنے وارے نیارے ہو گئے،قومی یکجہتی اتحاد کے نام پر ہمارا الائنس بنا ہے،مرکزی مسلم لیگ ہمارے ساتھ شامل ہوئی، جے یو آئی س والوں سے بھی بات ہوئی، اگلے ایک دو دن میں وہ بھی اس اتحاد میں شامل ہو رہے ہیں، الیکشن آٹھ فروری کو ہیں، وقت زیادہ نہیں ہے ہم نے کوشش کی کہ ایک نشان پر سب دوست الیکشن لڑیں لیکن اس کے لئے تاخیر ہو چکی ہے،ہم مشورہ کریں گے کہ کیسے الیکشن میں جائیں تا کہ قومی یکجہتی اتحاد کے امیدوار کیسے کامیاب ہوں.

بہت ساری پارٹیاں اس اتحاد کا حصہ بننے جارہی ہیں،خالد مسعود سندھو
اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ہمارے مزاکرات کافی دیر سے چل رہے تھے۔ سیاسی انتشار کا خاتمہ قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے مرکزی مسلم لیگ قومی یکجہتی اتحاد میں شمولیت کا اعلان کرتی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ آج سے اس قومی یکجہتی اتحاد کا حصہ ہیں، اس اتحاد کا مقصد ملک کی نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و معاشی استحکام کو مضبوط کرنا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ اتحاد کی سیاست کی ہے اور ملک میں جاری انتشار کے خاتمے کے لیے گزشتہ ایک سال تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے کوشاں ہے۔بہت ساری پارٹیاں اس اتحاد کا حصہ بننے جارہی ہیں 8 فروری کا دن قومی یکجہتی اتحاد کی جیت دن ہوگا

ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے

بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں 

قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

Leave a reply