مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک روایتی حریف ہے، تاہم پاکستانی ٹیم کو اپنے کھیل کے مکمل اعتماد اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔
خالد مسعود سندھو نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر انہیں پورا بھروسہ ہے، اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ "آج پاکستانی ٹیم دنیا بھر میں قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی”۔انہوں نے قومی ٹیم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹیم قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور کامیاب ہو گی”۔خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، اور ہمیں اپنی ٹیم کی کامیابی کی مکمل امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کامیاب کارکردگی نہ صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ قوم کے دلوں میں بھی خوشی کا باعث بنے گی۔