جمعہ کو ملک گیر احتجاج ،قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام غزہ لہو لہو ،ہفتہ یکجتہی فلسطین مہم کے تحت تیسرے روز بدھ کو بھی کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا،جمعہ کو مختلف شہروں میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا،ننکانہ،بھکر، جھنگ، حافظ آباد، مظفر گڑھ و دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا،اس موقع پر شرکا نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی ، اسرائیلی پرچم ،اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کئے گئے، احتجاجی مظاہروں کے شرکا نے بینرز،پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے،احتجاجی مظاہروں سے مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،شیخ فیاض احمد، رائے منیر احمد کھرل، شیر افگن،عرفان مہیس،احمد محبوب و دیگر نے خطاب کیا.
مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے یکجہتی فلسطین ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل کروایا جائے، غزہ میں نہتے مسلمانوں کا خون بہہ رہا، اسرائیلی دہشت گردی پر عالمی دنیا کی خاموشی،بے حسی کی واضح مثال ہے،غزہ میں اسرائیلی حملوں سے فلسطین میں صرف عمارتیں گری ہیں, فلسطینیوں کے حوصلے نہیں گرے اور وہ آج بھی اپنی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں,اسرائیل نے اپنے آباٶ اجداد کی طرح معاہدے کو توڑا ،اسلامی ممالک کے سربراہان اسرائیلی بربریت کے خلاف متحد ہوں.
بھکر، جھنگ، حافظ آباد، مظفر گڑھ و دیگر شہروں میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یکجتی غزہ مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں شیخ فیاض احمد، رائے منیر احمد کھرل، شیر افگن،عرفان مہیس،احمد محبوب ودیگر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے سڑکوں پر ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ اسلامی ممالک کے حکمران بھی یکجا ہو کر اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کریں، غزہ کے باسیوں کے ساتھ ہمارا کلمے کا رشتہ ہے، فلسطینی شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.








